مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی‘ ثو بیہ خان

منگل 5 اپریل 2016 11:58

پشاور ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام مرکزی سیکر ٹریٹ میں ایک اجلاس بحوالہ الیکشن پی کے 8زیرصدارت ممبر صوبائی اسمبلی اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر ثوبیہ خان منعقد ہوا جس میں پی کے 8سے امیدوار ارباب وسیم حیات‘ سٹی صدرعمران خان اور صوبائی رہنما عدیل اعوان کے علاوہ پی کے 8سے تعلق رکھنے والے ورکروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ثوبیہ خان نے کہاکہ پی کے 8 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ(ن)کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں اور ڈور ٹو ڈور مہم چلاکر ووٹروں کا اعتماد ہر صورت بحال کیاجائیگا۔ انہوں نے ارباب وسیم حیات کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پی کے 8 کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیاہے اور اس بار بھی مسلم لیگ (ن) ہی اس علاقے سے سرخرو ہوکر اسمبلی میں اپنی پوزیشن برقراررکھے گی۔

متعلقہ عنوان :