بلوچستان کے پسماندہ علاقے میں کیڈٹ کالج کے قیام سے تعلیمی معیار بلند ہوگا ،پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو

منگل 5 اپریل 2016 11:12

کوئٹہ۔04اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو پروفیسر ناصر مراد نے کیڈٹ کالج کوہلو کے قیام کو تعلیم کے فروغ کیلئے ایک مثبت پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقے میں کیڈٹ کالج کے قیام سے علاقے میں نہ صرف تعلیمی معیار بلند ہوگا بلکہ پسماندگی اور غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کوہلو میں جماعت ہفتم کیلئے داخلے جاری ہیں جس کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع ہوچکے ہیں امیدوار ہر لحاظ سے مکمل درخواست بمع2000 روپے بنک ڈرافٹ بنام پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو بمقام کیڈٹ کالج مستونگ ارسال کریں جس کی آخری تاریخ 18اپریل ہے امیدواروں سے این ٹی ایس کے تحت لئے گئے تحریری امتحان میں کامیابی کی صورت میں داخلہ دیا جائے گا ۔ ابتدائی تین سے چار ماہ کیلئے منتخب کیڈٹ کو کیڈٹ کالج مستونگ میں رکھا جائے گا ترقیاتی کام مکمل ہونے پر کیڈٹ کالج کوہلو کے عملہ اور کیڈٹس کو کوہلو منتقل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے شبانہ روز محنت کرنے میں مصروف ہیں تاکہ جلد از جلد تمام کام احسن طریقے سے انجام پائیں۔

متعلقہ عنوان :