سول ہسپتال کوئٹہ کے وارڈوں میں داخل مریضوں کو ادویات بلا تعطل فراہم کی جارہی ہیں ،ایم ایس کی وضاحت

منگل 5 اپریل 2016 11:12

کوئٹہ۔04اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان نے گذشتہ روز مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ کے وارڈوں میں داخل مریضوں کو ادویات بلا تعطل فراہم کی جارہی ہیں ہسپتال میں ے انتہا رش کی وجہ سے بیرونی مریضوں کوا دویات پوری مہیاء نہیں کی جاسکتیں۔

اس کے علاوہ ادویات کی خریداری برائے سال2015-16کے آرڈر گورنمنٹ میڈیکل سٹور بلوچستان ایم ایس ڈی کو دےئے جاچکے ہیں کیونکہ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں 3سے4مہینے درکار ہوتے ہیں اس وجہ سے کچھ ادویات کی ہسپتال میں کمی ہے اس کے علاوہ چند ادویات ایسی بھی ہیں جو گورنمنٹ میڈیکل سٹور بلوچستان ایم ایس ڈی کی لسٹ میں موجود نہیں جن میں انجیکشن ، لاسکس ، آتروپائن اور پینٹوتھال ہیں اور ان کی قیمت ایک روپے سے لیکر ایک ہزار روپے تک ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ادویات ہسپتال مہیا نہیں کرسکتا کیونکہ پچھلے تین سالوں سے حکومت کی طرف سے ادویات کی لوکل پرچیز پر پابندی عائد ہے اس کی باوجود ہسپتال انتظامیہ نے حکام بالا سے ان ادویات کی لوکل پرچیز کی بات کی ہے جس پر غور کرنے کا کہاگیا ہے تاہم غریب اور نادار مریضوں کو ادویات زکوٰة فنڈز سے فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ٹراما سینٹر میں مشینوں کی فراہمی باقی ہے جیسے ہی مشینیں ایم ایس ڈی سے ٹراما سینٹر میں آئیں گی فوراً نصب کردی جائیں گی۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں الٹر ا ساؤنڈ کی سہولت رات آٹھ بجے تک ہے اس کے علاوہ لیبر روم میں الٹر اساؤنڈ کی سہولت چوبیس گھنٹے موجود ہے اور ہسپتال کی ایمر جنسی میں ایکسرے کی سہولت چوبین گھنٹے میسر ہے جس سے مریض روزانہا ستفاد کررہے ہیں ہسپتال انتظامیہ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ وہ مریضوں کو ہسپتال میں موجود تمام بنیادی سہولتیں اورادویات چوبین گھنٹے بلا تعطل فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :