سیالکوٹ، ٹریفک حادثات میں متعددافراد زخمی

پیر 4 اپریل 2016 22:40

سیالکوٹ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) کنگرہ روڈنانکی چک سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں23سالہ عامر،ڈیفنس روڈ پرموٹر سائیکل سے گر کر60سالہ رحمت علی،سیالکوٹ کینٹ میں نامعلوم سواری کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی65سالہ زرینہ اختر ،چپرار روڈ پر پیدل سڑک پار کرنے والی 45سالہ آسیہ بی بی ،حاجی پورہ روڈ پربچے کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر70سالہ محمد رفیق،وزیرآباد روڈ پردو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں65سالہ احسان اور 19سالہ وسیم،مرالہ روڈ ماچھی کھوکھرسٹاپ کے پاس نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے17سالہ مراد علی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے عملہ نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :