ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی،ڈی سی او

پیر 4 اپریل 2016 22:39

لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹا ؤن ہال میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

ای ڈی او (ہیلتھ)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز اپنے اپنے علا قوں میں مو جو دقبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹائر شاپس کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ جہاں کہیں سے ڈینگی لاروا برآمد ہو یا ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پائے جا ئیں اُن مقامات کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :