وزیراعلیٰ پنجاب کا صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ارشد جہانگیر جھوجہ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 4 اپریل 2016 22:39

لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارشد جہانگیر جھوجہ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔