وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم کو عام کرنے اور چائلڈ لیبر کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے ، وزیر جنگلات

پیر 4 اپریل 2016 22:35

جوہر آباد۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں تعلیم کو عام کرنے اور چائلڈ لیبر کو جڑوں سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے انشاء الله کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ صوبہ بھر میں جو بچے سکول جانے کی عمر میں ہیں اُنھیں سکول بھیجنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر4جوہرآباد میں بچوں کی داخلہ مہم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن عطاء اللہ شاہ ،ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری شیخ اعجازالحق ،ڈی ڈی او ایجوکیشن خوشاب طارق حبیب ، اے ای اوز ،ہیڈ ماسٹر ز ،اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اُنھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے تعلیمی اداروں کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ سکول آنیوالے ہر بچے کو داخلہ دیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آصف بھا ء نے افتتاحی تقریب میں نئے بچوں کی انر ولمنٹ کے موقع پر بچوں کو یونیفارم اور کتابیں دیں۔ صوبائی وزیر نے ڈی ڈ ی ا و ایجوکیشن کی جانب سے ڈی ڈی اوز کے نئے دفاتر کی تعمیر اس کی رہائش گاہیں ،سکول ہذا کا اسمبلی گراؤنڈ میں ٹف ٹائل لگوانے اور پلے گراؤنڈ کی دستیابی کے مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا -تقریب میں بتایا گیا کہ سکول کو ایس این ای پروگرام کے تحت اس مالی سال کے آخر تک ہائی کا درجہ بھی مل جائیگا-

متعلقہ عنوان :