دیرینہ دشمنی پر 6 افراد کو قتل کرنے والے دو مجرمان کو9 اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم

پیر 4 اپریل 2016 22:35

گوجرانوالہ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دیرینہ دشمنی پر چھ افراد کو قتل کرنے کے چودہ سال پرانے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں بند دو مجرمان کے دوبارہ بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے نو اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج شہباز علی پراچہ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں بند دو مجرموں ناصر اور طاہر کے دوبارہ بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں نواپریل کو پھانسی دینے کا حکم جاری کردیا۔

استغاثہ کے مطابق مجرمان نے نارووال میں دیرینہ دشمنی کی رنجش پر چھ افراد کو قتل کر دیا تھا ، قبل ازیں بھی فاضل عدالت نے مجرمان کو تیس مارچ کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔ سپریم کورٹ میں ان کی ریویو پٹیشن زیر سماعت ہونے کے بعد پھانسی کا عمل روک دیا گیا تھا ، تاہم اپیلیں خارج ہونے پر عدالت نے مجرمان کو 9 اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیتے ہوئے بلیک ورانٹ جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :