اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاسکو اور صوبوں کو ساڑھے 70لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی اجازت

0.4فیصدودہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں 30اپریل تک توسیع اور خیبرپختونخوا میں بجلی کی پیداوار کیلئے 100ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی منظوری

پیر 4 اپریل 2016 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے 31 اگست 2016 تک پاسکو اور صوبوں کو 7.05 ملین(ساڑھے ستر لاکھ) ٹن گندم کی خریداری ، نان فائلرز کیلئے 0.4فیصدودہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں 30اپریل تک توسیع اور خیبرپختونخوا میں بجلی کی پیداوار کیلئے 100ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

پیر کو وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہواجس میں مختلف وزارتوں کے منصوبوں پر غور کیا گیا اور منظور کیا گیا۔ اجلاس میں 31 اگست 2016 تک پاسکو اور صوبوں کی جانب 7.05ملین ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کے جھنگ، بالوکی اور قصور میں 1000 سے 1200 میگاواٹ کے دو منصوبوں کیلئے جس کے دوسرے لیٹر آف کریڈیٹ کھولنے کیلئے گورنمنٹ گارنٹی کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے نان فائلرز کیلئے 0.4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تاریخ میں 30اپریل 2016تک توسیع کرنے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں بجلی کی پیداوار کیلئے 100ایم ایم سی ایف ڈی گیس خیبرپختونخوا کو مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے تین آر ایل این جی پر چلنے والے توانائی کے منصوبوں کیلئے سی پی پی اے کو توانائی کی خریداری کے حوالے سے سمجھوتہ(پی پی اے) پر عملدرآمد کرنے کی منظوری دی۔ ای سی سی نے بینک الفلاح کی رعائشی مدت میں دو سال سے 4سال تک توسیعی کی منظوری دی جس کے نتیجے میں اس سہولت میں 7سال تک توسیع دی گئی ہے۔ ای سی سی نے وزارت پٹرولیم کی تجویز پر ریفائنری کے اپ گریڈیشن اور توسیع کے منصوبوں کیلئے تاریخوں میں توسیع کی بھی منظوری دی۔