شہدادپور، فصل کی کٹائی پر بیھن برادری کے 2 گروپوں میں خونی تصادم ، 3 افرادجاں بحق،3 شدید زخمی

پیر 4 اپریل 2016 22:22

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) فصل کی کٹائی پر بیھن برادری کے 2 گروپوں میں خونی تصادم ، 3 افراد ہلاک ، 3 شدید زخمی، مشتعل افراد نے 12 ۔ گھروں کو آگ لگا دی ، دونوں گروپ آمنے سامنے مورچہ بند ہو گئے ، علاقے میں سخت خوف و ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق باگو ودادانی کے قریب گاؤں نانگو شاہ میں فصل کی کٹائی کے معاملے میں بیھن برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بندوقیں تن گئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں جانب سے مسلح افراد کی دوبدو فائرنگ سے 3 ۔ افراد 60 ۔ سالہ ہاری نور محمد تھہیم ، 55 ۔ سالہ نذیر احمد بیھن اور 45 ۔ سالہ ابوالحسن بیھن موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 3۔ افراد نواب بیھن ، گل حسن بیھن اور معشوق بیھن شدید زخمی ہو گئے ۔ ان میں سے پانچ افراد کو سمس اسپتال شہدادپور اور ایک زخمی کو ٹنڈوآدم اسپتال پہنچایا گیا ۔ اس واقعہ کے فوری بعد مشتعل افراد نے گاؤں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے 12 ۔ گھر جل گئے جبکہ دونوں گروپ آمنے سامنے مورچہ بند ہو گئے۔ اس واقعہ کی وجہ سے پورے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :