طویل عرصے سے مٹیاری ضلع کو سندھ حکومت نے ہر طرح سے ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا ہے،مخدوم سعید الزماں عاطف

پیر 4 اپریل 2016 22:22

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء ) پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم سعید الزماں عاطف نے ہالا مخدوم ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مٹیاری ضلع کی سڑکیں تباہ اور برباد ہیں جہاں پیادل چلنا بھی مشکل ہے وزیر اعلیٰ سندھ اگر مٹیاری ضلع کا دورہ کرے تو انہیں اپنے کئے جانے والے عوامی خدمت کے دعووں کا معلوم ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے مٹیاری ضلع کو سندھ حکومت نے ہر طرح سے ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا ہے جبکہ پی پی کا بنیاد ہالا ہے طویل عرصہ قبل جام صادق علی کے دؤر میں منظور ہونے والی پرانا ہالا دریائے سندہ پرپل کو تعمیر کرانے اور ہالا سمیت ضلع مٹیاری کی ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات ،اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کے فقدان کے علاوہ طالب المولا میڈیکل کالج،روہڑی کینال سے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے علاوہ بچاؤ بند پر پکے سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندہ کو لکھا گیا ہے وہ ان مسائل کے حل کے لیئے خصوصی توجہ دے کر ہالا سمیت ضلع مٹیاری کے مسائل کو ترجیعی بناید پر حل کرے انہوں نے کہا کے خلق کی خدمت سے خدا ملتا ہے اور ایسی خدمت کے لیئے مجھے کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گا،میڈیا،اور ضلع بھر کے شہری مسائل کی نشاندہی کرکے آگاہی دینے کے لیئے ملاقات کرنے کے علاوہ میری ایڈریس پر تفصیلی طور تصاویر کے ہمراہ لکھ کر بھیجیں انشا ء اﷲ انہیں اہمیت دے ایوانوں تک پہنچا کر مسائل کو حل کرایا جائے گاانہوں نے کہا کے مخالفین بھی مسائل کے حوالے سے آگاہی دیں انہیں بھی ساتھ لیکر چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :