وویمن پروٹیکشن بل اور انسداد تشدد مراکز عالمی اعزاز یافتہ پراجیکٹ میں شامل

کلنٹن فاؤنڈیشن کی طرف سے یونیورسٹی آف کیلفورنیا میں تقریب کے دوران ایس ایم یو پراجیکٹ کے لئے اعزازی اسناد سخت جانچ پرکھ کے بعد کلنٹن فاؤنڈیشن معاشرے کے سماجی شعور میں بہتری لانے والے پراجیکٹس کو منتخب کرتی ہے‘سلمان صوفی

پیر 4 اپریل 2016 22:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) وویمن پروٹیکشن بل فار خواتین کے لئے انسداد تشدد مراکز کو عالمی اعزازی یافتہ پراجیکٹ میں شامل کر لیاگیا۔امریکہ کی معروف کلنٹن فاؤنڈیشن نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر کے پراجیکٹ کو اعزاز کے لئے منتخب کر لیا۔وویمن پروٹیکشن بل اورخواتین کے لئے انسداد تشدد مرکز کو عالمی سطح پر اعلیٰ ترین پراجیکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے لئے اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ایس ایم یو کی طرف سے نمائندہ حفصہ رحمن نے ایوارڈ وصول کیا۔ کلنٹن فاؤنڈیشن کی روح رواں چیلسی کلنٹن نے بھی اپنے بلاگ میں سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے پراجیکٹس کو سراہا۔ سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے کلنٹن فاؤنڈیشن کی طرف سے ملنے والے اعزاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلنٹن فاؤنڈیشن کی طرف سے دیا جانے والے اعزاز نے وطن عزیز کا نام روشن اورسربلند کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلنٹن فاؤنڈیشن سخت جانچ پرکھ کے بعد ان پراجیکٹس کو منتخب کرتی ہے جن سے معاشرے کے سماجی شعور میں بہتری آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :