سی ٹی ڈی کی کارروائی ،سانحہ گلشن اقبال پارک کے 6مبینہ سہولت کارگرفتار

مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ برآمد ،تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 4 اپریل 2016 22:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال پارک کے 6مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گلشن اقبال کے قریب سے ہی ایک مدرسے میں کامیاب کارروائی کی اور سانحہ گلشن اقبال پارک کے 6مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا جن میں عبید الرحمان ، خادم حسین سمیت دیگر شامل ہیں ۔

مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 27مارچ کو گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش حملے میں 78افراد جاں جبکہ 300سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔