پیپلز لائرز فورم کے اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر اسلام آباد سے راولپنڈی تک ریلی نکالی

پیر 4 اپریل 2016 22:09

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) پیپلز لائرز فورم کے اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر اسلام آباد سے راولپنڈی تک ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ایل ایف کے وکلاء نے صدر راجہ شکیل عباسی کی قیادت میں ایف ایٹ کچہری سے راولپنڈی تک ریلی نکالی اور پھانسی گھاٹ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔