مشیر وزیراعلیٰ عبدالحق کاکوہستان میں بارشوں سے نقصانات پراظہار افسوس

پیر 4 اپریل 2016 22:08

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ حاجی عبدالحق خان کوہستان کوجاتے ہوئے بشام سے آگے ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈسلائڈنگ کی وجہ سے شاہراہ ریشم پر آمد ورفت کی بندش کے سبب سے بشام کے مقام پر پھنس چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوہستان کے علاقوں ،پٹن اورپالس میں سیلابی ریلے سے بے گھر ہونے والے 18 افراد کی اموات ،گھروں کے انہدام اورمتعدد خواتین ،بوڑھوں اوربچوں کے بے گھر ہونے پر گہرے رنج وغم اورصدمے کااظہار کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی بحالی اور آبادی کاری کاعمل مکمل ہونے اورزندگی معمول پرآنے تک کوہستان میں قیام کرنے کافیصلہ کیاہے۔

حاجی عبدالحق خان نے متعلقہ اداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ٓآزمائش کی اس مشکل گھڑی میں کوہستان کے سیلاب زدگان اورمصیبت کے مارے ہوئے لوگوں کی بھر پور مدد کریں اور زخمیوں کوہسپتال پہنچا کر علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کریں۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں سے ضلع کوہستان میں گیال روڈ ،جیجال روڈ ،دبیر روڈ ،رانولیہ روڈ،جنکلا روڈاورپٹن روڈسیلابی ریلے میں بہہ کرمکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں اورمواصلات کانظام بھی مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے۔