ملتان کے علاقے بستی ملوک میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے پلازے میں آگ لگ گئی،کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

پیر 4 اپریل 2016 21:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) ملتان کے علاقے بستی ملوک میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے پلازے میں آگ لگ گئی۔آگ نے 30دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابوپایا۔پلازے میں آگ لگنے سے دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا ۔واقعہ کیخلاف تاجروں اور شہریوں نے میپکو انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ بستی ملوک میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے رحمان پلازے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 30دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شہریوں نے فوری طور پراپنی مدد آپ کے تحت آگ پرقابو پانے کی کوشش کی ،تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے پر آگ پر قابو پالیا گیا۔پلازے میں آگ لگنے سے دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔تاجروں اور شہریوں نے واقعہ کو میپکو انتظامیہ کی نااہلی قرار دیکر اس کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :