راولپنڈی، انجمن تاجران تلسہ روڈ لالہ زار کے انتخابات میں رشید علی گروپ نے میدان مارلیا

پیر 4 اپریل 2016 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) 20سال کے بعد انجمن تاجران تلسہ روڈ لالہ زار کے ہونیوالے انتخابات رشید علی گروپ نے بھاری اکثریت سے جیت لیے ،شیخ خرم مبارک صدر،رشید علی جنرل سیکرٹری، خرم شہزاد نائب صدر،زرین جوائنٹ سیکرٹری اور حاجی تنویر خزانچی منتخب ہوگئے،انجمن تاجران تلسہ روڈ لالہ زار کے انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 147تھی جس میں سے146ووٹ کاسٹ ہوئے ،تاجروں کے تین گروپوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا،انتخابی نشان کیمرہ نے 78ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر انتخابی نشان شاہین رہا جس کے امیدواروں کو 46ووٹ ملے جبکہ پھول کے انتخابی نشان کو صرف22ووٹ مل سکے اس طرح رشید علی گروپ نے انتخابی نشان کیمرہ کے تحت کامیابی حاصل کی،انتخابی شاہین کے تحت عبدالرحمن،عبداﷲ،مبشرخان، حسن نے الیکشن میں حصہ لیا اسی طرح انتخابی نشان پھول کے تحت چوہدری فیصل،جعفرجدون،چوہدری ارشد،احمد بلال میدان میں موجود تھے،اس موقع پر نومنتخب صدر شیخ خرم مبارک (شیخ سٹوڈیو والے) اور جنرل سیکرٹری رشید علی نے اپنے تمام کامیاب ہونیوالے عہدیداران کے ہمراہ تمام ووٹرز و سپورٹرز کا شکریہ اداکیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20سال سے تاجر الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں کو مشکلات درپیش تھیں پروفیشنل ٹکس کا مسئلہ تھا کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ اور تاجروں کے معاملات تھے ناجائز آپریشن کیے جاتے تھے انشاء تاجروں نے ہم پر اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کرینگے اور پروفیشنل ٹیکس،کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ اور مجسٹریٹ کے حوالے سے جو معاملات درپیش ہیں انہیں حل کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :