دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر جنگ لڑنا ہو گی،منصورافسر

پیر 4 اپریل 2016 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر جنگ لڑنا ہو گی ، دہشت گردوں کے ساتھ معصوم شہریوں ، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانے اور بزدلوں کا ساتھ دینے والے بھی عبرتناک انجام کے مستحق ہیں اور انہیں کوئی بھی رعایت نہیں دی جا سکتی - ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے مرکزی آفس برف خانہ چوک میں معززین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ختم کر کے دم لیں گے اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے - پولیس کے شیر جوان دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے لئے اپنی جان لڑا دیں اور ان پر ٹوٹ پڑیں اور وطن عزیز کو ان دہشت گردو ں سے ہمیشہ کے لئے پاک کردیں-آج ہم سب ملکر عہد کرتے ہیں کہ ان بزدل درندوں کا آخری سانس تک تعاقب کریں گے اور ہم سب ملکر ان کا تعاقب کریں گے اور ان پر زمین تنگ کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :