ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں،خرم شیر زمان
پیر 4 اپریل 2016 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ درخت ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے بہت اہم ہیں ۔ایک جانب حکومت سندھ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے درخت لگانے کی مہم کی منصوبہ بندی کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں تو دوسری طرف ٹمبر اور بلڈر مافیا کی جانب سے درخت کاٹنے کا کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا، حکمران اور خصوصاً سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں،وہ پیر کو دفتر واقع ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں اندون سندھ سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے،خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ ملک میں موروثی اور کرپٹ نظام کو درست کرنے کے لئے ایمان دار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے ۔
سندھ کے حکمرانو ں کی عوا می مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، تحریک انصاف کی قیادت جب ان کی لوٹ مار اور کرپشن کو بے نقاب کرتے ہیں تو ان کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو تی ہے ۔(جاری ہے)
عالمی اداروں کی رپورٹ کے باوجود حکمرانوں نے گرمی سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کئے ۔ سندھ کے کرپٹ قیادت اور رشورت خور افسران نے غریب عوام کا خون چوس کر عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اس وقت سندھ میں کرپشن مافیا کا راج ہے ہر ادارے میں کرپشن عروج پر ہے ۔ ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر عیاشیاں کرنے والے حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں صرف زبانی جمع خرچ کے بلند و بانگ دعوں سے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم حکومت سند ھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں،تاکہ ماضی کی طرح آنے والی گرمیوں میں قیمتی جانوں کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.