کراچی، گلبرگ میں سیورج لائن میں زور دار دھماکا ،علاقے میں خوف وہراس

پیر 4 اپریل 2016 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) گلبرگ میں سیورج لائن میں زور دار دھماکا علاقہ میں خوف وہراس ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح گلبرگ کے علاقہ نالے کے قریب سیوریج لائن میں زوردار دھماکہ ہوا ۔جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور اس کی آواز دوردور تک سنائی دی گئی،دھماکے کے بعدرینجرز، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،پولیس نے دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرلیا، بم ڈسپوزلاسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر سرچنگ کے بعد علاقے کو کلئیر قرار دے دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :