کراچی ، سخی حسن قبرستان سے کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 4 اپریل 2016 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) سخی حسن قبرستان سے کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری موقع پر پہنچ گئی،کراچی کے علاقے سخی حسن میں واقع قبرستان میں گورکن قبر کھود رہا تھا کہ کھدائی کے دوران زمین میں پہلے سے دفن اسلحہ نکل آیا، جس پر گورکن نے پولیس کو فوری اطلاع دی، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے قبرستان کا گھیراؤ کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ زمین سے برآمد ہونے والے اسلحے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 2 ایس ایم جیز، 4 میگزین اور 205 گولیاں شامل ہیں،جبکہ گورکن سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :