ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ

پیر 4 اپریل 2016 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1220ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار250روپے سے کم ہوکر49ہزار200روپے پرآگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار171روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پربرقراررہی ۔