انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قد ر گھٹ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی

پیر 4 اپریل 2016 21:06

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قد ر گھٹ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء )انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قد ر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میں3پیسے کی کمی سے ڈالرکی قیمت خرید104.73روپے سے کم ہوکر104.70روپے اورقیمت فروخت104.78روپے سے کم ہوکر104.75روپے ہوگئی تاہم مقا می اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لر کی قیمت خرید105.40روپے اورقیمت فروخت105.60روپے برقراررہی۔

فا ر یکس ایسو سی ایشن کی ر پور ٹ کے مطا بق پیر کو یورو کی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید119.30روپے سے گھٹ کر119.10روپے اورقیمت فروخت120.30رو پے سے گھٹ کر120.10روپے پرآگئی اسی طرح10 پیسے کی کمی سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید149.50رو پے سے کم ہو کر149.40روپے اور قیمت فروخت150.50روپے سے کم ہو کر150.40رو پے پرآگئی۔