لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی خریداری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

پیر 4 اپریل 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے گندم کی خریداری کے لیے لاہور اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق گندم خریداری کیلئے ضلع کی سطح پر بنائی گئی کمیٹی میں سات ارکان شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر لاہور ضلعی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران میں سی سی پی او لاہور، ای ڈی او ایگریکلچر لاہور، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، محمد جہانگیر، شہباز احمد اور محمد عشرت بھلر شامل ہیں۔ تحصیل کی سطح پر کمیٹی کی سیکرٹری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔ تحصیل کمیٹی میں متعلقہ ایس پی،فیلڈ اسسٹنٹ ایگریکلچر، متعلقہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور کاشتکاروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :