پشاور سمیت صوبے میں شدید بارشوں کے باعث درجنوں قبریں بھی زیر آ ب آ گئی

پیر 4 اپریل 2016 20:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے میں شدید بارشوں کے باعث درجنوں قبریں بھی زیر آ ب آ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قبرستانوں میں پانی جمع ہونے کے باعث قبروں کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے قبرستانوں میں لینڈ مافیا کی جانب سے گھروں کے قائم ہونے کے بعد نکاس آب نہ ہونے کے باعث رحمان بابا  ، شیخ جنید بابا  ، شیخ آباد سمیت شہر کے مختلف قبرستانوں میں پانی جمع ہو گیا ہے پانی جمع ہونے کے باعث قبروں کو بھی بری طور پرنقصان پہنچا ہے ۔

بارش کے باعث درجنوں قبریں بھی زیر آب آنے کے باعث بری طورپر متاثرہو گئی ہے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کے باعث بعض قبروں سے مردوں کے باقیات بھی باہر نکل آئے جس پر فوری طور پر مقامی افراد نے رضا کارانہ طورپرانہیں دوبارہ دفن کیا ۔قبرستان مافیا کی جانب سے شہر کے بیشتر قبرستانوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے میں شدید بارشوں کے باعث درجنوں قبریں بھی زیر آ ب آ گئی

متعلقہ عنوان :