حجرہ شاہ مقیم،کچی آبادی میں پولیس کا سرچ آپریشن،دو مشکوک افراد گرفتار

پیر 4 اپریل 2016 20:57

حجرہ شاہ مقیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء ) کچی آبادی میں پولیس کا سرچ آپریشن،دو مشکوک افراد گرفتار،بلا نمبری موٹر سائیکلیں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دھشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں پولیس نے دوسری مرتبہ کچی بستی بابا لال شاہ میں گھر گھر سرچ آپریشن کیا جسکی نگرانی ایس ایچ او سٹی مہر محمد یوسف اور ایس ایچ او صدر چوہدری محمد سرور نے کی ،اس دوران دو افراد اپنی شناخت نہ کرواسکے جنہیں گرفتار کر لیا گیا انکے قبضے سے دو بلا نمبری موٹر سائیکلیں بھی پولیس نے برآمد کر لیں ۔

متعلقہ عنوان :