کوئٹہ،محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک سال قبل امتحان پاس کرنے والے طلبہ سال گزرنے کے باوجود ڈپلومہ سے محروم

پیر 4 اپریل 2016 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء ) محکمہ صحت کے زیر اہتمام میڈیکل ٹیکنیشن، ایکسرے اسسٹنٹ، ڈینٹل اسسٹنٹ اور دیگر شعبوں میں ایک سال قبل امتحان پاس کرنے والے طلباء ایک سال گزرنے کے باوجود ڈپلومہ سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل مختلف شعبوں میں ڈپلومہ پاس کرنے والے طلباء کو تاحال ڈپلومہ سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے طلباء مایوسی کا شکار ہیں اور دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں۔ امتحان پاس کرنے والے طلباء محمد دین، کلیم اﷲ، محمد رافع، وارث خان، حسین احمد اور دیگر نے بتایا کہ ایک سال قبل ہم نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈپلومہ پاس کیا تھا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ہمیں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا اور مختلف بہانے بنائے جارہے ہیں انہوں نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے اپیل کی کہ اس اہم مسئلے پر توجہ دی جائے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملنے میں آسانی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :