ضلع کونسل پشاور کااجلاس ،ڈسٹرکٹ ممبران ضلعی انتظامیہ پر برس پڑے

چوہے مارمہم پر کڑی تنقید کی، لوگوں کو تو انعام کا لالچ دیدیا ہے مگر مہم کیلئے ابھی تک کوئی فنڈ مختص نہیں کیاگیا،اپوزیشن ممبران

پیر 4 اپریل 2016 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) ضلع کونسل پشاور کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبران ضلعی انتظامیہ پر برس پڑے ۔اجلاس میں تجاویزات کے خلاف آپریشن ،بھانہ ماڑی روڈ کی تعمیر کے ساتھ پولیس گردی کو نہ کنٹرول کرنے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیاڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور کا اجلاس نائب ناظم قاسم علی شاہ کے زیر صدرات منعقد ہوا ۔

اجلا س میں ڈسٹرکٹ ممبران نے ہاتھوں پر سیاہ پیٹیاں باندھ کر ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کے خلاف شدید نعرے بازی کی ڈسٹرکٹ ممبران کا کہنا تھا کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ بااثر لوگوں کے تجاویزات کے خلاف آپریشن نہیں کرر رہی جبکہ چونگی سے لیکر بھانہ ماڑی روڈ کو بھی ڈھائی سال سے تعمیر نہیں کیاجارہا جس کی وہ بارہا شکایت کر چکے ہیں بعد ازاں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں شرکت کر کے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تجاویزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور دیگر ترقیاتی کاموں سے بھی ضلعی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپوزیشن ممبران نے چوہے مارمہم پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو تو انعام کا لالچ دے دیا ہے جبکہ اس مہم کے لیے ناظم اعلی کی جانب سے ابھی تک کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا جس پر نائب ناظم سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چو ہے مار مہم میں انعام دینے کے طریقء کا اعلان ناظم اعلی محمد عاصم کل پریس کانفرس میں کریں گے اور چوہوں کے خاتمے کے لیے فند کی کوئی کمی نہیں انعام دینے کا مقصد شہرکو چوہوں سے پاک کرنا ہے اور شہریوں کو صفائی کے حوالے سے شعور و آگاہی دینا ہے جبکہ اسمبلی میں اجلاس کے میں سانحہ لاہور کے شہداء ،ذولفقار علی بھٹو اور مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی ارباب اکبر حیات کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی مانگی گئی ضلعی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :