شیخوپورہ میں گرم پانی کے ٹب میں گر کر دو معصوم بہن بھائی جاں بحق

پیر 4 اپریل 2016 20:47

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) شیخوپورہ میں گرم پانی کے ٹب میں گر کر دو معصوم بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ٗدلخراش سانحہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق گنج میں پیش آیا جہاں دونوں بہن بھائی کھیلتے ہوئے غلطی سے گرم پانی کے ٹب میں جا گرے ٗ دونوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہوسکے ، کمسن بچوں کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا اور والدین و اہلخانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :