حقیقی کے دہشت گرد اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے دہشت گردی کا راستہ اختیا ر کر رہے ہیں ،رابطہ کمیٹی

پیر 4 اپریل 2016 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لائنزایریاٹاؤن کی یوسی نمبر 09کو حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ دفتر کو آگ لگانے،ایم کیوایم کے،بینرز، پرچموں کوجلانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کوکھلی دہشت گردی قراردیاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حقیقی کے دہشت گرد اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے دہشت گردی کا راستہ اختیا ر کر رہے ہیں ۔

رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر داخلہ چودہدری نثا ر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے یوسی آفس پر حملے میں ملوث حقیقی کے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :