پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 358.80 پوائنٹس کے اضافے سے 33808.42 پوائنٹس پر بند

پیر 4 اپریل 2016 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 358.80 پوائنٹس کے اضافے سے 33808.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پیر پر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 358.80 پوائنٹس کے اضافے سے 33808.42 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 254.03 پوائنٹس کی تیزی سے 19606.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 186.66 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 828.15 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس77.88 پوائنٹس کے اضافے سے 14304.95 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 44.62 پوائنٹس کی تیزی سے 12229.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 182.29 پوائنٹس کے اضافے سے 16010.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 229 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 339 روپے کے اضافے سے 7339 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پراڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 201 روپے کی تیزی سے 7700 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 123 روپے کی مندی سے 5400 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 67 روپے کی کمی سے 1273 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 7.15 روپے سے شروع ہو کر 7.21 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 2 کروڑ 3 لاکھ 80 ہزار حصص کے سودے 14.10 روپے سے شروع ہو کر 15.08 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 29 کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار 330 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 60 کروڑ 53 لاکھ 76 ہزار 916 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 56 ارب 41 کروڑ 14 لاکھ 82 ہزار 207 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 12 ارب 60 کروڑ 76 لاکھ 98 ہزار 997 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 146 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 44 لاکھ 400 حصص کا کاروبار ہوا۔