پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نصابی کتب کی تقسیم کے اگلے فیز کا اعلان کر دیا

پیر 4 اپریل 2016 20:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پاک پتن ، وہاڑی، دنیا پور، بوریوالا، جلال پو ر پیر والااور جتوئی کے پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 7 اپریل کو پاکپتن اور عار فوالہ کے 88پارٹنر سکولوں میں95718کتب ، وہاڑی کے 72سکولوں میں73441کتب،دنیا پور کے 49سکولوں میں 60578کتب جبکہ 8اپریل کو بورے والا کے 54پارٹنرسکولوں میں 75310کتب ، جلالپور پیروالا کے 61پارٹنرسکولوں میں72117کتب اور جتوئی کے 56پارٹنر سکولوں میں 84520کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔اس مقصد کے لیے ان علاقوں میں تقسیم کتب کے مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :