میرپورخاص ، بعض علاقوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ،گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی بند

پیر 4 اپریل 2016 20:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) میرپورخاص کے بعض علاقوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ،گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی بند،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے کھاڑ پاڑی ،جوہر کالونی سروری کالونی ،مظفرآباد کالونی ،اور دیگر رہائشی علاقوں میں پینے کے پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے ،ان علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی گزشتہ ایک ماہ سے معطل ہے ،انتظامیہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ویسٹ جمراؤ کینال کے ترقیاتی کام کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے ،اور ذخیرہ شدہ پانی مختلف اوقات میں تقسیم کیا جارہا ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :