مفت طبی کیمپ میں350 مریضوں کو پولیو ویکسین کے انجکشن مفت لگائے گئے، السادات ویلفیئر آرگنائزیشن

پیر 4 اپریل 2016 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) السادات ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام گلشن سرجانی ٹاؤن میں قائم ویلفیئر سینٹر میں گذشتہ روز ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے350 کے لگ بھگ غریب و مستحق اور دیگر رہائشی مریضوں کو پولیو ویکسین کے انجکشن بالکل مفت لگائے گئے۔ کیمپ کی نگرانی آرگنائزیشن کی صدر اور ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر نوشابہ انجم نے کی جبکہ ان کے ساتھ جملہ امور کی انجام دہی میں آرگنائزیشن کے سینیئر رہنما اور روح رواں زاہد بھائی پانی والے اور دیگر عہدے داران بابر اسلم، مولانا ریاض، سرفراز حسین اور دوسروں نے بھرپور معاونت اور تعاون کیا اور میڈیکل کیمپ کے طبّی امور کی انجام دہی ڈاکٹر یاسمین ایاز کی نگرانی میں ان کے ساتھ موجود پیرا میڈیکس اسٹاف نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریضوں اور دیگر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شبانہ انجم اور زاہد بھائی پانی والے نے کہا کہ السادات ویلفیئر آرگنائزیشن علاقے کے غریب ، مستحق اور دیگر ضرورت مند عوام کی خدمت کیلئے قائم کی گئی ہے اور وہ غریب ، مستحق اور دیگر ضرورت مند عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کی جدوجہد ہرحال میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ السادات ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے مشن کی تکمیل کے لئے عنقریب عوامی فلاح و بہبود کے مزید پروگراموں کا اعلان کریگی۔

متعلقہ عنوان :