کراچی،برگیڈ پولیس نے کارروائی کرکے23مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا

پیر 4 اپریل 2016 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) برگیڈ پولیس کی ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے خلاف کاروائی کرکے 23مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان سے اسلحہ ، لوٹا ہوا مال ، گاڑیاں برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او برگیڈ اکبر حمید غوری نے بر وقت اطلاع پر علاقے میں کاروائیاں کر کے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 4ملزمان مہتاب ، نصیر احمد، حمزہ اور محمد عقیل کو گرفتار کر کے 4پستول، 4میگزین، 10کارتوس، ایک کار ، ایک موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔ جبکہ ملزمان کے 3ساتھی تنگ گلیوں میں فرار ہو گئے۔ ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ جبکہ علاقے میں گشت کے دوران 19مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :