کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سکیورٹی اداروں کا ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں آپریشن جاری

حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما سمیت 11افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

پیر 4 اپریل 2016 19:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سکیورٹی اداروں کا ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں آپریشن جاری ہے۔تازہ ترین سرچ آپریشن میں پولیس اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما سمیت 11افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی ملتان پولیس نے دہلی گیٹ اور احمدآباد کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری طرف حساس اداروں نے ملتان کے علاقے سمیجہ آباد سے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے رہنما کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع مظفرگڑھ،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،خانیوال،کبیروالا میں بھی حساس ادارے کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :