گورنرخیبرپختونخوا کاکوہستان میں مٹی کے تودے گرنے اورصوبے میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات پر اظہارافسوس

پیر 4 اپریل 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کوہستان میں مٹی کے تودے گرنے اورصوبے میں بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے این ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی ہرممکن مدد یقینی بنائی جائے اور امدادی کارروائیاں تیزکی جائیں۔

گورنرنے کہاکہ متاثرین کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں اوران کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔ گورنرنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے ۔ انہوں جاں بحق افراد کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔