جنا ح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ویمن کر کٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز

پیر 4 اپریل 2016 18:50

گوجرانوالہ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء )گوجرانوالہ میں پی سی بی کے زیر اہتمام جنا ح اسٹیڈیم میں ویمن کر کٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز ہو ئے۔ سیا لکو ٹ ریجن سے14 ویمن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا ئے گا۔ سیا لکو ٹ ریجن میں ویمن کر کٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے پی سی بی کے زیر اہتمام چیف سلیکٹر وکوچ سا جد شاہ نے لڑکیو ں کے ٹرائل لئے۔

(جاری ہے)

اس دوران فیلڈنگ ،بیٹنگ اور با ؤ لنگ میں ٹرائل کیلئے آنیوالی لڑکیوں کی پر فا رمنس کا جا ئزہ لیا گیا ویمن کر کٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار اور صدر ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن نعمان بٹ بھی مو جو د تھے۔ پی سی بی کے زیراہتمام ہو نیوالے ٹرائلز میں ریجن بھر سے تعلق رکھنے والی 21 کھلا ڑیوں نے حصہ لیا اس حوالے سے سیا لکو ٹ ریجن کے صدر نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل میں بہترکھیل کا مظا ہرہ کر نیوالی 14 کھلا ڑیوں کو سلیکٹ کیا جا ئیگا۔