سکھر،تفریحی پارک کی دیوارگرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام ، ماں باپ کو غشی کے دورے

پیر 4 اپریل 2016 18:19

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء ) سکھرمیں تفریحی پارک کی دیوارگرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام ، ماں باپ کو غشی کے دورے تفصیلات کے مطابق سکھر میں دریا ئے سندھ کے کنا رے سکھر بیراج کے قریب واقع تفریحی پا رک لب مہران کی مین گیٹ کی دیوار اچانگ گرگئی جس کے ملبے تل دب کر سکھر کے علاقے ڈھک روڈ کا مکیں ایک آٹھ سالہ بچہ محمد علی پٹھان مو قع پر زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسا جس کی نعش ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوا لے کر دی گئی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور والدین پر لخت جگر کی نعش دیکھ کرغشی کے دورے پڑنا شروع ہو گئے بتا یا کہ جا تاہے کہ بچہ اپنے والدین کے ہمراہ اتوار کی شام گھومنے کے لیے تفریحی پارک آیا ہوا تھا اور مین گیٹ کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک دیوار اس پر آن گری اور وہ جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :