ڈاکٹرمحمد قاسم بگھیو کا ڈاکٹر راشد حمید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 4 اپریل 2016 17:22

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے چےئرمین ڈاکٹرمحمد قاسم بگھیو نے اکادمی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چےئرمین اکادمی اور افسران نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چےئرمین اکادمی اور افسران نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور ڈاکٹر راشد حمید سے دلی تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔