کراچی چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کے ٹینڈر کا انٹی کرپشن کیساتھ صوبائی محتسب اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

پیر 4 اپریل 2016 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) کراچی چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کے ٹینڈر کا انٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ صوبائی متحسب اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ۔کراچی چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ سی ایس ینڈ آر نے 9فروری کو ٹینڈر طلب کئے تھے اور من پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکہ دینے کیلئے محض 2ٹھیکداروں کی شرکت کو یقینی بنا کر ٹینڈر کو غیر شفاف بنا دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر ٹینڈر میں شرکت کے خواہش مند دوسرے ٹھیکداروں نے نیب ،انٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ صوبائی متحسب اعلیٰ نے سے رابطہ کیا تھا جس پر صوبائی محتسب اعلیٰ نے 31مارچ 2016ء کی تاریخ میں ایک نوٹس 4100جاری کیا جس میں ٹینڈر من پسند ٹھیکدار کو دینے کا نوٹس لیتے ہوئے 18اپریل کو تمام تر تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ کاروائی کا آغاز کردیا وہیں ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن نے بھی کراچی چڑیا گھر کی فوڈ اسٹریٹ کا ٹھیکہ غیرشفاف طریقے سے دینے اور اونے پونے میں مند پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکہ دینے پر دیگر ٹھیکداروں کی درخواست پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیااور 18سے 19گریڈ کے افسران کے ملوث ہونے پر کاروائی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ سے اجازت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن نے محکمہ سی ایس اینڈ آر کے افسران کے اثاثے اور محکمے میں ہونے والی مزید بد عنوانیوں کی بھی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :