دریائے سندھ جناح بیراج سے ملنے والی لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے کالا باغ میں الگ سے قبرستان مختص

پیر 4 اپریل 2016 17:03

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) دریائے سندھ جناح بیراج سے ملنے والی لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے کالا باغ میں الگ سے قبرستان مختص کر دیا گیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں جناح بیراج کے مقام سے گزشتہ تین ماہ میں ملنے والی مسخ شدہ لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے میانوالی کی پولیس نے خیبر پختونخوا کی پولیس سے رابطہ کیا ‘ میانوالی کے ملحقہ صوبے کے پی کے کے پانچ اضلاع بنو ں ‘ لکی مروت ‘ صوابی ‘نوشہرہ اور پشاور کے علاوہ گلگت بلتستان کی حکومت سے رابطہ قائم کیا ہے تاکہ ان اضلاع میں لاپتہ یا گم ہوجانے والے افراد کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے ڈی این اے کے ذریعے پتہ چلا یا جاسکے کہ دریائے سندھ سے ملنے والی لاشیں ان میں سے تو کسی کی نہیں ۔

(جاری ہے)

میانوالی پولیس ذرائع نے بتایا کہ دریائے سندھ کا 15 کلو میٹر کا علاقہ ضلع میانوالی کی حدود میں ہے تاہم میانوالی میں ایسے کسی خاندان نے رابطہ قائم نہیں کیا جن کا کوئی فرد لاپتہ ہو۔

متعلقہ عنوان :