ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا

پیر 4 اپریل 2016 16:56

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو حصص کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے۔ٹوکیو کا اہم ترین نکی۔

(جاری ہے)

225 انڈیکس وقفے تک 33.63 پوائنٹس (0.21 فیصد) بڑھ کر 16197.79 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 8.17 پوائنٹس( 0.63 فیصد) بڑھنے کے بعد 1309.57 پوائنٹس ہوگیا۔دیگر سٹاک مارکیٹوں میں سڈنی میں 0.8 فیصد، سنگاپور میں 0.4 فیصد اور ولنگٹن میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ منیلا اور جکارتہ سٹاک مارکیٹس میں بھی قیمتوں میں تیزی رہی۔ہانگ کانگ، شنگھائی اور تائیوان کی سٹاک مارکیٹیں سرکاری تعطیل کے باعث بند رہیں۔