یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا

پیر 4 اپریل 2016 16:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

لندن کا اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کیساتھ 6150.55 پوائنٹس پر آگیا۔ دیگر اہم علاقائی سٹاک مارکیٹوں میں فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس۔30 انڈیکس 0.1 فیصد کم ہوکر 9789.77 پوائنٹس اور پیرس کا سی اے سی۔40 انڈیکس 0.3 فیصد کمی کے بعد 4311.19 پوائنٹس رہا۔