جاپان کو آم کی برآمد کے لیے ڈھائی سال قبل درآمد شدہ وی ایچ ٹی پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے،فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے مطالبہ

پیر 4 اپریل 2016 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت پر زور دیا ہے کہ جاپان کو آم کی برآمد کے لیے ڈھائی سال قبل درآمد شدہ وی ایچ ٹی پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے۔ پی ایف وی اے نے جاپان کو آم کی برآمد کے لیے وی ایچ ٹی پلانٹ کو تجارتی بنیادوں پر چلانے کے لیے جامع تجاویز وفاقی وزارت تجارت کو ارسال کردی ہیں۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے وی ایچ ٹی پلانٹ کامن فیسلیٹی کے طور پر پیک ہاوٴسز کے ساتھ لگانے کی تجویز دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت تجارت کو ارسال کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وی ایچ ٹی پلانٹ کو 15سے 20پیک ہاوٴسز کے ساتھ کامن فیسلیٹی کے طور پر مربوط طریقے سے تعمیر کیا جائے۔

(جاری ہے)

جاپان کو آم کے علاوہ دیگر ترقی یافتہ ملکوں کو برآمد کیے جانے والے پھل اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے لیے بھی استعمال کیا جائے تو پھل اور سبزیوں کی برآمدات باآسانی ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے ایسوسی ایشن نے چار ایکڑ زمین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وی ایچ ٹی پلانٹ کے لیے ایک ایکڑ زمین درکار ہے تاہم ایسوسی ایشن پلانٹ کے ساتھ کامن فیسلیٹی سینٹر بھی قائم کرنے کی خواہش مند ہے تاکہ پروسیس کردہ پھلوں اور سبزیوں کو فوری طور پر پلانٹ کے نزدیک ایک ہی چھت کے نیچے محفوظ طریقے سے پیک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :