نیاتعلیمی سال کل سے شروع ہوگا،پانچ سال کی عمر کے بچوں کی داخلہ ”ٹارگٹ“ مہم جاری

پیر 4 اپریل 2016 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) یکم سے 4 اپریل تک چھٹیوں کے بعد صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج سے باقاعدہ کھلیں گے جس سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو جائے گا،اس سے پہلے ہر سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل کو ہوتا تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق حکومت کی طرف سے بچوں کو یونیفارمز وغیرہ کی خریداری کیلئے چار چھٹیاں دی گئیں تھیں۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کی داخلہ مہم کا ٹارگٹ مکمل کرنے کیلئے ٹیچرز اور محکمہ ایجوکیشن متحرک ہوگیا ہے داخلہ مہم تیس اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :