گوادرتاسوراب زیرتعمیرقومی شاہراہ کی زد میں اراضی مالکا ن کاحکومت سے معاوضہ دلانے کامطالبہ

پیر 4 اپریل 2016 14:48

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء)گوادرتاسوراب زیرتعمیرقومی شاہراہ کے زدمیں آنے والے متاثرہ مکان ،دکان اورزرعی اراضی مالکا ن کاحکومت سے معاوضہ دلانے کامطالبہ،متعلقہ تعمیراتی کمپنی سے متاثرین کومعاوضہ ادائیگی کے بعدبے دخل کرنے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق گوادرتاسوراب قومی شاہراہ کی تعمیرتیزی سے جاری ہے ،اس وقت گدرمیں سڑک زیرتعمیرہے جبکہ مذکورہ علاقہ میں کئی رہائشی مکانات ،زرعی اراضی اورگدربازارکی متعدددکانیں اس کی زدمیں آچکی ہیں،جنہیں مسمارکی جارہی ہے مگرتاحال ان کے مالکان کوکسی قسم کے معاوضہ کی یقین دہانی نہیں کی جارہی جس سے غریب متاثرین شدیدزہنی کرب میں مبتلاہیں،اس حوالے سے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کام جاری رکھنے کے لیئے زدمیں آنے والے مکانات اوردکانوں کوتیزی سے مسمارکررہی ہے جس کے باعث لوگ ایک ناگہانی پریشانی کاشکارہوچکے ہیں ،متاثرین نے وزیراعلی بلوچستان کورکمانڈر،چیف سیکریٹری اورڈپٹی کمشنرقلات سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی کوگدرمیں بڑے پیمانے پرمتاثرہ ہونے والے دکان ،مکان اورزرعی اراضی مالکان کومعاوضہ کی ادائیگی کے پابندکریں تاکہ ان میں پھیلی بے چینی کاخاتمہ ہواوردرپیش مشکلات سے چھٹکارامل جائے ۔