ٹیکس سے آگاہی کا دن 10 اپریل کو بطور”ٹیکس ڈے“ منایا جائیگا

پیر 4 اپریل 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء)ٹیکس سے آگاہی کا دن 10 اپریل کو بطور”ٹیکس ڈے“ منایا جائیگا ۔ وزیر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے آن لائن کو بتایا کہ ٹیکس ڈے منانے کا مقصد تاجروں اور شہریوں کو ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں آگاہی دینا ہے تاہم متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس ڈے کو منانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس سلسلہ میں آگاہی فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ٹیکس ڈے منانے کا اعلان اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے جو صوبہ بھر میں 10 اپریل کو منایا جائیگا