محافظ ٹاؤن کے محافظوں نے سینکڑوں درخت کاٹ کر سرسبز شاداب علاقہ کو تند منڈ ویران بستی بنا دیا

درختوں کے قتل عام پر مقامی رہائشیوں کا شدید احتجاج ،وزیر ااعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 4 اپریل 2016 14:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) محافظ ٹاؤن کے محافظوں نے سینکڑوں درخت کاٹ کر سرسبز شاداب علاقہ کو تند منڈ ویران بستی بنا دیا ، درختوں کے قتل عام پر مقامی رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر ااعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ واقعات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر نہر کنارے محافظ ٹاؤن کا شمار شہر کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے ۔

یہاں بیشتر پولیس ملازمین رہائش پذیر ہیں ۔ جدید سہولتوں سے آراستہ اس بستی کی خوبصورتی اور رعنائی کے لئے انتظامیہ نے برسوں قبل یہاں ہزاروں پودے لگائے جو وقت گزرنے کے ساتھ تن آور درخت بن گئے جس سے یہاں کا ماحول نہایت دلفریب اور دیدہ زیب ہو گیا ۔ گزشتہ دنوں یہاں کی ویلفیئر سوسائٹی نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے سینکڑوں درخت کاٹ دیئے ۔

(جاری ہے)

لاکھوں کی قیمت والے درخت ہزاروں میں بیچ ڈالے ۔ علاقہ کے سماجی کارکن عبدالغنی قمر نے کہا ہے کہ سینکڑوں درختوں کی فروخت کے لئے کوئی ٹینڈر دیا گیا ہے اور نہ ہی نیلامی کی گئی ہے ۔ درختوں کے قتل عام کے بعد یہ علاقہ ویران بیا بان بوتوں کا مسکن بن کر رہ گیا ہے ۔عبدالغنی قمر اور محافظ ٹاؤن کے دیگر مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اس معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :