فیصل آباد : کسان بناسپتی نے صارفین کے بعد ڈسٹری بیوٹرز پر انعامات کی بارش کردی

پیر 4 اپریل 2016 14:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) فیصل آباد میں کسان بناسپتی اینڈسن فلاورکوکنگ آئل نے صارفین کے بعد اپنے ڈسٹری بیوٹرز کی حوصلہ افزائی کی بھی اعلیٰ مثال قائم کردی، بہترین کارکردگی دکھانیوالوں کوعمرہ کے ٹکٹس، قیمتی گاڑیاں موٹرسائیکلیں، ایل سی ڈیز اوردیگر قیمتی انعامات سے نوازا گیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نا رہا۔

تفصیلات کے مطابق کسان گھی اور سن فلاور کوکنگ آئل کو صارفین کی جانب سے اعلی پذیرائی ملی تو کمپنی بہترین کوالٹی کی فراہمی کیساتھ ساتھ اپنے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی نہیں بھولے، کمپنی نے گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک کسان آئل کی فروخت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے950 ڈسٹری بیوٹرز کے لئے انعامات کے ڈھیر لگا دئیے،اس سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں اہدف حاصل کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو قیمتی گھریلو اشیاء جبکہ دوسرے مرحلے میں آئل کی فروخت کا ہدف حاصل کرنے والے 165 ڈیلرز کو موٹر سائیکلز دوسرے قیمتی انعامات سے نوازا گیا، کسان آئل کی جانب سے کئے جانے والے لکی ڈرا میں خوش نصیب ڈسٹری بیوٹرز میں 800-cc کار، عمرہ کے 12 ٹکٹ اور 11 عدد موٹر سائیکلز بھی تقسیم کی گئیں۔ جس سے ڈسٹری بیوٹرز بھی پھولے نہیں سما رہے تھے۔تقریب میں کسان گھی کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے والے دوکانداروں میں بھی بے شمار گھریلو ضروریات کی قیمتی اشیاء سمیت موٹر سائیکلز، سونا اورکاریں تقسیم ہوئیں، کمپنی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد ڈسٹری بیوٹرز میں خوشیاں بانٹنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :